المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيفة بن اليمان، يكنى أبا عبد الله العبسي باب: سیدنا حذیفہ بن یمان عبسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 2992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ فُلْفُلَةَ الْجُعْفِيِّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: «وَاللهِ لَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُحِبُّونِي عَلَيْهَا أَوْ تُتَابِعُوني وَتُصَدِّقُونِي بِرًّا مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ، وَلَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُبْغِضُونِي عَلَيْهَا وَتُجَانِبُونِي وَتُكَذِّبُونِي»ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر میں چاہوں تو تمہیں ہزار ایسی باتیں بتا دوں جن کی وجہ سے تم مجھ سے محبت کرو، یا میری پیروی کرو اور مجھے سچا مانو، جو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے نیکی ہوں، اور اگر میں چاہوں تو تمہیں ہزار ایسی باتیں بتا دوں جن کی وجہ سے تم مجھ سے نفرت کرو، مجھ سے دور ہو جاؤ اور مجھے جھٹلاؤ۔