المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيفة بن اليمان، يكنى أبا عبد الله العبسي باب: سیدنا حذیفہ بن یمان عبسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 2991
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ بَزِيغٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ، عَنْ سَاعِدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَقُولُ: مَا مِنْ يَوْمٍ أَقَرَّ لِعَيْنِي وَلَا أَحَبَّ لِنَفْسِي مِنْ يَوْمٍ آتِي أَهْلِي فَلَا أَجِدُ عِنْدَهُمْ طَعَامًا، وَيَقُولُونَ: مَا نَقْدِرُ عَلَى قَلِيلٍ وَلَا كَثِيرٍ. وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ أَشَدُّ حِمْيَةً لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الدُّنْيَا مِنَ الْمَرِيضِ أَهْلُهُ مِنَ الطَّعَامِ، وَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَشَدُّ تَعَاهُدًا لِلْمُؤْمِنِ بِالْبَلَاءِ مِنَ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ بِالْخَيْرِ»ترجمہ
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے لیے سب سے زیادہ آنکھوں کی ٹھنڈک اور پسندیدہ دن وہ ہے جب میں اپنے گھر والوں کے پاس جاؤں اور ان کے پاس کھانا نہ پاؤں، اور وہ کہیں: ہمارے پاس نہ تھوڑا ہے نہ زیادہ۔ اور فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ مومن کو دنیا سے اسی طرح سختی سے روکتا ہے جیسے مریض کے گھر والے اسے کھانے سے روکتے ہیں، اور اللہ عزوجل مومن کی آزمائش کے ذریعے اس کی نگہداشت اس سے کہیں زیادہ کرتا ہے جتنی باپ اپنی اولاد کی بھلائی کے ذریعے نگہداشت کرتا ہے۔“