المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن حمزة بن عمرو الأسلمي عن أبيه باب: محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی کی اپنے والد سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2983
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، أَخْبَرَنِي حَنْظَلَةُ الْأَسْلَمِيُّ أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَرَهْطًا مَعَهُ سَرِيَّةً إِلَى رَجُلٍ مِنْ عَدُوِّهِ، فَقَالَ: «إِنْ قَدَرْتُمْ عَلَى فُلَانٍ فَأَحْرِقُوهُ بِالنَّارِ» . فَانْطَلَقُوا، حَتَّى إِذَا تَوَارَوْا مِنْهُ نَادَاهُمْ، فَأَرْسَلَ فِي آثَارِهِمْ فَرَدُّوهُمْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنْ أَنْتُمْ قَدَرْتُمْ عَلَيْهِ فَاقْتُلُوهُ، وَلَا تُحْرِقُوهُ بِالنَّارِ؛ فَإِنَّهُ لَا يُعَذِّبُ بِالنَّارِ إِلَّا رَبُّ النَّارِ»ترجمہ
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اور ان کے ساتھ ایک جماعت کو دشمن کے ایک آدمی کی طرف ایک دستہ بنا کر بھیجا، اور فرمایا: ”اگر تم فلاں شخص پر قابو پا لو تو اسے آگ میں جلا دینا۔“ چنانچہ وہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب وہ آپ ﷺ کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تو آپ ﷺ نے انہیں پکارا اور ان کے پیچھے کسی کو بھیج کر انہیں واپس بلوایا، پھر فرمایا: ”اگر تم اس پر قابو پا لو تو اسے قتل کر دینا، اسے آگ سے نہ جلانا، کیونکہ آگ سے عذاب دینے کا حق صرف آگ کے رب کو ہے۔“