المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن حمزة بن عمرو الأسلمي عن أبيه باب: محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی کی اپنے والد سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2981
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ حَمْزَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِي ظَهْرِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللهَ، ثُمَّ لَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَتِكُمْ»ترجمہ
محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد حمزہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر اونٹ کی پیٹھ پر ایک شیطان ہوتا ہے، تو جب اس پر سوار ہو تو اللہ کا نام لو، پھر اپنی ضرورت پوری کرنے میں کمی نہ کرو۔“