المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حمزة بن عبد المطلب بن عبد مناف عم رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأم حمزة هالة بنت أهيب بن عبد مناف بن زهرة، شهد بدرا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، ويكنى أبا عمارة، ويقال: أبو يعلى " باب: سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب بن عبدمناف رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے چچا، ان کی والدہ ہالہ بنت اُہیب بن عبدمناف بن زہرہ تھیں، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگ بدر میں شریک ہوئے، کنیت ابوعمارہ، اور ابویعلیٰ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 2909
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَى بِنْتِ حَمْزَةَ، فَقَالَ: «إِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي؛ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَيَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے حمزہ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں، وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، اور رضاعت سے وہی رشتے حرام ہوتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔“