المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو حازم الأشجعي عن الحسين بن علي رضي الله عنه باب: ابوحازم اشجعی کی سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2899
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: شَهِدْتُ حُسَيْنًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ مَاتَ الْحَسَنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ يَدْفَعُ فِي قَفَا سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَهُوَ يَقُولُ: «تَقَدَّمْ، فَلَوْلَا أَنَّهَا السُّنَّةُ - يَقُولُ الشَّيْبَةُ - مَا قَدَّمْتُكَ» . وَسَعِيدٌ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍترجمہ
ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے حسین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب حسن رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو وہ سعید بن العاص کی گردن پر ہاتھ رکھ کر آگے بڑھا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”آگے بڑھو، اگر یہ سنت نہ ہوتی“ — یعنی بزرگی کا لحاظ — ”تو میں تمہیں آگے نہ کرتا۔“ اور سعید اس وقت مدینہ کے امیر (گورنر) تھے۔