المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي ثابت عن الحسين رضي الله عنه باب: حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2898
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ، أَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: صَنَعَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ الْحُسَيْنِ طَعَامًا فِي بَعْضِ أَرْضِهِ، فَطَعِمَ ثُمَّ رُفِعَ الطَّعَامُ، فَجَاءَ مَوْلًى لَهُ، فَدَعَا بِالطَّعَامِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ لَا أُرِيدُهُ. قَالَ: لِمَ؟ قَالَ: أَكَلْنَا قُبَيْلُ عِنْدَ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ الْحُسَيْنُ: إِنَّ أَبَاهَ كَانَ سَيِّدَ قُرَيْشٍ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَأَطِيبُوا الْكَلَامَ»ترجمہ
حبیب بن ابی ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی بیویوں میں سے ایک نے ان کی کسی زمین میں کھانا تیار کیا، انہوں نے کھانا کھایا، پھر کھانا اٹھا لیا گیا۔ پھر ان کا ایک آزاد کردہ غلام آیا تو انہوں نے اس کے لیے کھانا منگوایا۔ اس نے کہا: اے ابوعبداللہ! مجھے اس کی خواہش نہیں۔ حسین رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیوں؟ اس نے کہا: ہم ابھی تھوڑی دیر پہلے عبیداللہ بن عباس کے ہاں کھانا کھا چکے ہیں۔ اس پر حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کے والد قریش کے سردار تھے، بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”اے عبدالمطلب کی اولاد! کھانا کھلاؤ، اور اچھی بات کہو۔“