المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2864
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَبَّارِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ، وَإِذَا رَأْسُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُدَّامَهُ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ، فَإِذَا رَأْسُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَإِذَا رَأْسُ الْمُخْتَارِ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ وَإِذَا رَأْسُ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَلَى تُرْسٍ»ترجمہ
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن زیاد کے پاس گیا تو حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا سر ایک ڈھال پر اس کے سامنے رکھا تھا۔ اللہ کی قسم! زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ میں مختار کے پاس گیا تو عبیداللہ بن زیاد کا سر ایک ڈھال پر رکھا تھا۔ اللہ کی قسم! زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ میں مصعب بن زبیر کے پاس گیا تو مختار کا سر ایک ڈھال پر رکھا تھا۔ اللہ کی قسم! زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ میں عبدالملک بن مروان کے پاس گیا تو مصعب بن زبیر کا سر ایک ڈھال پر رکھا تھا۔