المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2830
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الزُّبَيْرُ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيِّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَايَعَ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ وَعَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَ اللهِ بْنَ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَهُمْ صِغَارٌ لَمْ يَبْلُغُوا» . قَالَ: «وَلَمْ يُبَايِعْ صَغِيرًا إِلَّا مِنَّا»ترجمہ
امام جعفر بن محمد رضی اللہ عنہما اپنے والد (محمد باقر) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حسن، حسین، عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم سے بیعت لی جبکہ وہ چھوٹے تھے، ابھی بلوغت کو نہیں پہنچے تھے۔ (راوی) کہتے ہیں: ”اور آپ ﷺ نے ہمارے سوا کسی چھوٹے بچے سے بیعت نہیں لی۔“