المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2828
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْكَلْبِيِّ، قَالَ: رَمَى رَجُلٌ الْحُسَيْنَ وَهُوَ يَشْرَبُ، فَشُلَّ شِدْقُهُ، فَقَالَ: «لَا أَرْوَاكَ اللهُ» قَالَ: «فَشَرِبَ حَتَّى تَفَطَّرَ»ترجمہ
کلبی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے حسین کو نشانہ بنایا جب وہ پانی پی رہے تھے، تو اس (نشانہ باز) کے جبڑے کو فالج ہو گیا۔ حسین نے فرمایا: ”اللہ تجھے کبھی سیراب نہ کرے۔“ (راوی کہتے ہیں) پھر وہ پیتا رہا یہاں تک کہ پھٹ کر مر گیا۔