المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِي بْنِ هَانِي، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عنْهُ جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟» قُلْتُ: سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. قَالَ: «بَلْ هُوَ حَسَنٌ» . فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ جَاءَ، فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِهِ، فَقُلْتُ: سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَقَالَ: «بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ» . فَلَمَّا وَلَدَتِ الثَّالِثَ جَاءَ، فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِهِ، فَقُلْتُ: سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَقَالَ: «بَلْ هُوَ مُحَسِّنٌ» . ثُمَّ قَالَ: «سَمَّيْتُهُمْ بِوَلَدِ هَارُونَ شَبَرَ وَشُبَيْرَ وَمُشَبِّرَ»سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”میرے بیٹے کو مجھے دکھاؤ، تم نے اس کا نام کیا رکھا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔ فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ حسن ہے۔“ پھر جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو آپ ﷺ تشریف لائے اور وہی بات فرمائی، میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔ فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ حسین ہے۔“ پھر جب سیدہ فاطمہ نے تیسرے بیٹے کو جنم دیا تو آپ ﷺ تشریف لائے اور وہی بات فرمائی، میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔ فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ محسن ہے۔“ پھر فرمایا: ”میں نے ان کے نام ہارون علیہ السلام کی اولاد کے ناموں پر رکھے ہیں: شبر، شبیر اور مشبر۔“