حدیث نمبر: 2732
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ، ثنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ جِنَازَةً مَرَّتْ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَقَامَ أَحَدُهُمَا، وَقَعَدَ الْآخَرُ، فَقَالَ الْقَائِمُ لِلْقَاعِدِ: «أَلَيْسَ قَدْ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟» قَالَ: «بَلَى، ثُمَّ قَعَدَ»
ترجمہ

محمد بن سیرین کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو ان میں سے ایک کھڑے ہو گئے اور دوسرے بیٹھے رہے، تو کھڑے ہونے والے نے بیٹھنے والے سے کہا: ”کیا نبی کریم ﷺ کھڑے نہیں ہوتے تھے؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں، پھر بیٹھ گئے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2732
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 87، حدیث 2745