حدیث نمبر: 2731
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: مَرَّتْ جِنَازَةٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَقَامَ الْحَسَنُ، وَقَعَدَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ الْحَسَنُ: «أَلَيْسَ قَدْ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجِنَازَةِ يَهُودِيٍّ أَوْ يَهُودِيَّةٍ مَرَّتْ بِهِ؟» فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «بَلَى، وَجَلَسَ»
ترجمہ

محمد بن سیرین کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو سیدنا حسن کھڑے ہو گئے اور سیدنا ابن عباس بیٹھے رہے، تو سیدنا حسن نے فرمایا: ”کیا نبی کریم ﷺ کسی یہودی مرد یا عورت کے جنازے کے لیے نہیں کھڑے ہوئے تھے جو آپ کے پاس سے گزرا؟“ سیدنا ابن عباس نے فرمایا: ”کیوں نہیں، اور پھر بیٹھ گئے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2731
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 86، حدیث 2744