حدیث نمبر: 2730
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا كَانَا جَالِسَيْنِ، فَمَرَّتْ جِنَازَةٌ، فَقَامَ أَحَدُهُمَا وَلَمْ يَقُمِ الْآخَرُ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: «أَلَمْ يَقُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟» فَقَالَ الْآخَرُ: «بَلَى، ثُمَّ قَعَدَ»
ترجمہ

محمد بن سیرین کہتے ہیں: سیدنا حسن بن علی اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ گزرا، تو ان میں سے ایک کھڑے ہو گئے اور دوسرے کھڑے نہ ہوئے، تو ایک نے کہا: ”کیا رسول اللہ ﷺ کھڑے نہیں ہوتے تھے؟“ دوسرے نے کہا: ”کیوں نہیں، پھر بیٹھ گئے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2730
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 86، حدیث 2743