المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن يسار أبو محمد بن إسحاق، عن الحسن بن علي باب: اسحاق بن یسار ابومحمد بن اسحاق کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2729
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ فَاطِمَةَ، فَنَاوَلَتْهُ كَتِفَ شَاةٍ مَطْبُوخَةٍ فَأَكَلَهَا، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَأَخَذَتْ ثِيَابَهُ، فَقَالَتْ: أَلَا تَوَضَّأُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «مِمَّ يَا بُنَيَّةُ؟» قَالَتْ: قَدْ أَكَلْتَ مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ. قَالَ: «إِنَّ أَطْهَرَ طَعَامِكُمْ لَمَا مَسَّتْهُ النَّارُ»ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدہ فاطمہ کے گھر تشریف لائے، تو انہوں نے آپ کو بکری کے ابلے ہوئے شانے کا گوشت پیش کیا، تو آپ نے اسے کھایا، پھر نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو انہوں نے آپ کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کس چیز سے، اے میری بیٹی؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ نے وہ چیز کھائی ہے جسے آگ نے چھوا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے کھانوں میں سب سے پاکیزہ وہی ہے جسے آگ نے چھوا ہو۔“