حدیث نمبر: 2699
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ السَّلُولِيِّ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ: «اللهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ؛ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ؛ إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مِنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ»
ترجمہ

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے چند کلمات سکھائے جو میں قنوتِ وتر میں کہتا ہوں: ”اے اللہ! مجھے ہدایت دے ان لوگوں میں جنہیں تو نے ہدایت دی، اور مجھے عافیت دے ان لوگوں میں جنہیں تو نے عافیت دی، اور مجھے اپنا دوست بنا ان لوگوں میں جنہیں تو نے اپنا دوست بنایا، اور مجھے برکت دے اس میں جو تو نے مجھے عطا کیا، اور مجھے اس کے شر سے بچا جو تو نے مقرر کیا؛ کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا؛ جس سے تو دوستی رکھے وہ ذلیل نہیں ہوتا، تو بابرکت اور بلند و بالا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2699
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 77، حدیث 2712