المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، إِذْ ذَكَرُوا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَشَتَمُوهُ، فَلَمَّا قَامُوا، قَالَ: اجْلِسْ حَتَّى أُخْبِرَكَ عَنْ هَذَا الَّذِي شَتَمُوا، إِنِّي عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ جَاءَ عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ كِسَاءً لَهُ، ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، اللهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» . فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَأَنَا؟ قَالَ: «وَأَنْتَ» . قَالَ: فَوَاللهِ إِنَّهَا لَأَوْثَقُ عَمَلٍ فِي نَفْسِيابوعمار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا اور انہیں برا بھلا کہا، جب وہ لوگ اٹھ کر چلے گئے تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے (مجھ سے) کہا: بیٹھو، میں تمہیں اس شخصیت کے بارے میں بتاتا ہوں جسے انہوں نے برا بھلا کہا ہے: میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس تھا کہ سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم آئے، تو آپ ﷺ نے اپنی چادر ان پر ڈال دی، پھر فرمایا: ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، اے اللہ! ان سے گندگی دور فرما اور انہیں خوب پاک کر دے۔“ تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اور میں؟ فرمایا: ”تم بھی۔“ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ میرے نزدیک میرا سب سے زیادہ قابلِ اعتماد عمل ہے۔