المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2655
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا جَعْفَرٌ الْأَحْمَرُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ جَاءَتْ بِطُعَيمٍ لَهَا إِلَى أَبِيهَا وَهُوَ عَلَى مَنَامَةٍ لَهُ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ: «اذْهَبِي فَادْعِي ابْنَيَّ وَابْنَ عَمِّكِ» . فَجَاءُوا فَجَلَّلَهُمْ بِكِسَاءٍ، ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَتِي فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» . قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: وَأَنَا مَعَهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «أَنْتِ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى - أَوْ عَلَى - خَيْرٍ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ اپنے کچھ کھانے کے ساتھ اپنے والد کے پاس آئیں، وہ سیدہ ام سلمہ کے گھر میں اپنے بستر پر تھے، وہ کہتی ہیں: آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ میرے دونوں بیٹوں اور اپنے چچا زاد بھائی کو بلاؤ۔“ تو وہ آ گئے، تو آپ ﷺ نے انہیں ایک چادر سے ڈھانپ دیا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت اور میرے خاص لوگ ہیں، تو ان سے گندگی دور فرما اور انہیں خوب پاک کر دے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اور میں بھی ان کے ساتھ ہوں یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نبی ﷺ کی بیوی ہو، اور خیر کی طرف - یا خیر پر - ہو۔“