المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب الحاء باب: حرف ”حاء“ کا باب
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ثنا أَبُو زِيَادٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفْرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: إِنِّي لَمَعَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ مَرَّ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَوَضَعَهُ عَلَى عُنُقِهِ، وَقَالَ: «بِأَبِي شِبْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا شَبِيهُ عَلِيٍّ» . قَالَ: وَعَلِيٌّ مَعَهُ، فَجَعَلَ يَضْحَكُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ .ترجمہ
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جب وہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہیں اپنی گردن پر بٹھا لیا اور فرمایا: ”میرے باپ پر قربان، یہ نبی کریم ﷺ سے مشابہت رکھتے ہیں، علی سے نہیں۔“ وہ کہتے ہیں: اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے، تو وہ ہنسنے لگے، اللہ ان سب سے راضی ہو۔