المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب الحاء باب: حرف ”حاء“ کا باب
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ الْمُخَارِقِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي رَأَيْتُ بَعْضَ جِسْمِكَ فِيَّ. فَقَالَ: «نِعْمَ مَا رَأَيْتِ، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا، وتُرْضِعِينَهُ بِلَبَنِ قُثَمَ» . قَالَ: فَجَاءَتْ بِهِ تَحْمِلُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَتْهُ فِي حِجْرِهِ، فَبَالَ، فَلَطَمَتْهُ بِيَدِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَعْتِ ابْنِي رَحِمَكِ اللهُ» . قَالَتْ: هَاتِ إِزَارَكَ حَتَّى نَغْسِلَهُ. قَالَ: «إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ، وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ»سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: میں نے (خواب میں) آپ کے جسم کا کچھ حصہ اپنے اندر دیکھا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اچھا خواب دیکھا، فاطمہ ایک بیٹے کو جنم دیں گی، اور تم اسے قثم کے دودھ سے دودھ پلاؤ گی۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ اسے اٹھا کر نبی کریم ﷺ کے پاس لائیں اور اسے آپ کی گود میں رکھ دیا، تو وہ پیشاب کر گیا، انہوں نے اپنے ہاتھ سے اسے مار دیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کو تکلیف دی، اللہ تم پر رحم کرے۔“ انہوں نے عرض کیا: اپنا تہبند مجھے دیجیے تاکہ میں اسے دھو دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے، اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔“