المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى ولد جرير، عن جرير، منهم المنذر بن جرير، عن أبيه باب: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی اولاد کی ان سے روایات، جن میں منذر بن جریر کی اپنے والد سے روایت بھی شامل ہے
حدیث نمبر: 2366
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا شَرِيكٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبَى خَيْثَمَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ قَوْمٍ يُعْمَلُ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ بِالْمَعَاصِيِ هُمْ أَعَزُّ مِنْهُمْ، وَأَمْنَعُ لَمْ يُغَيِّرُوا إِلَّا أَصَابَهُمُ اللهُ مِنْهُ بِعِقَابٍ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس قوم کے درمیان نافرمانیاں کی جائیں، اور وہ ان (نافرمانی کرنے والوں) سے زیادہ عزت والے اور طاقت ور ہوں، اور اسے تبدیل نہ کریں، تو اللہ انہیں ضرور اپنی طرف سے عذاب میں مبتلا کرے گا۔“