المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منصور بن المعتمر، عن أبي وائل، عن جرير باب: منصور بن معتمر کی ابووائل کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2304
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَطَ عَلَيَّ «أَنْ أَعْبُدَ اللهَ لَا أَشْرَكُ بِهِ شَيْئًا وَالنُّصْحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے بیعت کی تو آپ ﷺ نے مجھ پر یہ شرط رکھی: ”کہ میں اللہ کی عبادت کروں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤں، اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کروں۔“