المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو نخيلة البجلي، عن جرير باب: ابونخیلہ بجلی کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2305
حَدَّثَنَا مُعَاذُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ح وثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالُوا: ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي نُخَيْلَةَ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: قَالَ جَرِيرٌ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ابْسُطْ يَدَكَ حَتَّى أُبَايِعَكَ، فَقَالَ: كَيْفَ تُبَايِعُنِي؟ فَقَالَ: «أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَعْبُدَ اللهَ، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتُنَاصِحَ الْمُسْلِمَ، وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكَ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ سے بیعت کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھ سے کیسے بیعت کرو گے؟“ پھر فرمایا: ”میں تجھ سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تو اللہ کی عبادت کرے، نماز قائم کرے، زکاۃ ادا کرے، مسلمان کی خیرخواہی کرے، اور مشرک سے علیحدگی اختیار کرے۔“