المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان الأعمش عن أبي وائل عن جرير باب: سلیمان اعمش کی ابووائل کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2303
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ، عَنْ أَبِي رِبْعِيٍّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ابْسُطْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ وَخُذْ عَلَيَّ فَأَنْتَ أَعْلَمُ بِالشَّرْطِ مِنِّي، قَالَ: «أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكَ بِاللهِ شَيْئًا، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَنْصَحَ الْمُسْلِمَ، وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكَ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ سے بیعت کروں اور مجھ سے شرط لیجیے، آپ شرط کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تجھ سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز قائم کرے، زکاۃ ادا کرے، مسلمان کی خیرخواہی کرے، اور مشرک سے علیحدگی اختیار کرے۔“