المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن بهدلة، عن أبي وائل، عن جرير باب: عاصم بن بہدلہ کی ابووائل کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2294
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا ابْنُ عَائِشَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ اشْتَرِطْ عَلَيَّ فَإِنَّكَ أَعْلَمُ، قَالَ: «اعْبُدِ اللهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَنْصَحُ الْمُسْلِمَ، وَتَبْرَأُ مِنَ الْكَافِرِ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ پر شرط رکھیے، آپ زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، مسلمان کی خیرخواہی کرو، اور کافر سے بری الذمہ ہو جاؤ۔“