المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حدیث نمبر: 2240
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، سَمِعَ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ، سَمِعَ جَرِيرًا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تَكْفِينِي ذَا الْخُلَّصَةِ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي رَجُلٌ لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَصَكَّ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ، قَالَ: فَخَرَجْتُ إِلَيْهَا فِي خَمْسِينَ مِنْ قَوْمِي فَحَرَّقْتُها بِالنَّارِ فَرَجَعْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَتَيْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا مِثْلَ الْجُمَلِ الْأَجْرَدِ، فَدَعَا لِأَحْمَسَ خَيْلِهَا وَرِجَالِهَا ثَلَاثًاترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم مجھے ذو الخلصہ سے کفایت نہیں کرو گے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں گھوڑے پر ٹِک کر نہیں بیٹھ پاتا۔ آپ ﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے ہادی و ہدایت یافتہ بنا۔“ کہتے ہیں: میں اپنی قوم کے پچاس آدمیوں کے ساتھ اس (بت خانے) کی طرف نکلا اور اسے آگ سے جلا دیا، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس واپس آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس اس وقت تک نہیں آیا جب تک اسے بے بال (ننگے) اونٹ جیسا نہ چھوڑ آیا۔ اس پر آپ ﷺ نے احمس کے گھوڑوں اور اس کے سواروں کے لیے تین مرتبہ دعا فرمائی۔