حدیث نمبر: 2239
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخُلَّصَةِ» ، وَكَانَ بَيْتًا فِي خَثْعَمٍ يُسَمَّى كَعْبَةَ الْيَمَانِيَةِ، فَانْطَلَقْتُ فِي سِتِّينَ وَمِئةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ وَكُنْتُ لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَضَرَبَ صَدْرِي حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: «اللهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ، فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَكَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا، وَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جُمَلٌ أَجْرَبُ، فَبَارَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ
ترجمہ

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم مجھے ذو الخلصہ سے راحت نہیں دلاؤ گے؟“ اور وہ خثعم قبیلے میں ایک بت خانہ تھا جسے کعبۂ یمانیہ کہا جاتا تھا۔ چنانچہ میں احمس کے ایک سو ساٹھ سواروں کے ساتھ روانہ ہوا، اور وہ گھوڑ سوار لوگ تھے، جبکہ میں گھوڑے پر ٹِک کر نہیں بیٹھ پاتا تھا۔ آپ ﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، یہاں تک کہ میں نے اپنے سینے پر آپ ﷺ کی انگلیوں کا نشان دیکھا، اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے ثابت قدم رکھ اور اسے ہادی و ہدایت یافتہ بنا۔“ پھر میں اس (بت خانے) کی طرف روانہ ہوا، اسے توڑ ڈالا اور جلا دیا، اور رسول اللہ ﷺ کو اس کی خبر دینے کے لیے قاصد بھیجا۔ جریر کے قاصد نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، میں آپ کے پاس اس وقت تک نہیں آیا جب تک اسے خارشی اونٹ جیسا (ویران) نہ چھوڑ آیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے احمس کے گھوڑوں اور اس کے سواروں کے لیے پانچ مرتبہ برکت کی دعا فرمائی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2239
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 299، حدیث 2252