المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حدیث نمبر: 2241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: كُنْتُ لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ يَدِهِ فِي صَدْرِي، فَقَالَ: «اللهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ، فَمَا سَقَطْتُ عَنْ فَرَسٍ بَعْدُترجمہ
قیس بن ابی حازم، سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں گھوڑے پر ٹِک کر نہیں بیٹھ پاتا تھا، تو میں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا۔ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا، یہاں تک کہ میں نے اپنے سینے پر آپ ﷺ کے ہاتھ کا نشان دیکھا، اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے ثابت قدم رکھ اور اسے ہادی و ہدایت یافتہ بنا۔“ اس کے بعد میں کبھی گھوڑے سے نہیں گرا۔