المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة باب: قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2221
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وثنا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِنْ شَهْرٍ، فَقَالَ: «أَتَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ؟ فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ فَلَا يُغْلَبَنَّ عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مہینے کی چودہویں رات نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس چاند کو دیکھ رہے ہو؟ تم عنقریب اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھتے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ لہٰذا تم میں سے جو استطاعت رکھے وہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے کی نماز ہرگز فوت نہ ہونے دے۔“