المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة باب: قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2214
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، وَيَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، وَوَكِيعٌ، قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ، فَقَالَ: «إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَنْ صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا» ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: {وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا} [طه: ١٣٠]ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ آپ ﷺ نے چودہویں رات چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”تم عنقریب اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جیسے اسے دیکھتے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ لہٰذا اگر تم سے ہو سکے تو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے کی نماز فوت نہ ہونے دو، تو ایسا کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ”اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے۔“ [سورۃ طٰہٰ: 130]