المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة باب: قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2213
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ: «أَمَا إِنَّكُمْ سَتُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّكُمْ فَتَرَوْنَهُ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» ثُمَّ قَرَأَ: {وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ} [ق: ٣٩]ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے تھے، آپ ﷺ بدر کی رات چاند کی طرف دیکھ رہے تھے، تو فرمایا: ”سن لو، تم عنقریب اپنے رب کے سامنے پیش کیے جاؤ گے اور اسے اس طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھتے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ لہٰذا اگر تم سے ہو سکے تو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے کی نماز فوت نہ ہونے دو۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ”اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب سے پہلے۔“ [سورۃ ق: 39]