المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك عن جرير باب: انس بن مالک کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «صَحِبْتُ جَرِيرًا فَكَانَ يَخْدُمُنِي» وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ، وَقَالَ جَرِيرٌ: «إِنِّي رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا تو وہ میری خدمت کیا کرتے تھے، حالانکہ وہ انس سے عمر میں بڑے تھے۔ اور سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انصار کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایسا سلوک کرتے دیکھا کہ ان میں سے کسی کو دیکھتا تو اس کی تکریم کیے بغیر نہ رہتا۔“