المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن أم قيس باب: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21903
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، قَالَتْ: «دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي ابْنٌ لِي لَمْ يَطْعِمِ الطَّعَامَ، فَجَعَلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ، فَبَالَ عَلَى ثَوْبَهِ، فَأَمَرَ بِمَاءٍ، فَنَضَحَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ»ترجمہ
سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے اور میرے ساتھ میرا ایک ایسا بیٹا تھا جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، اس نے آپ ﷺ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا، تو آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔