المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم عبد الله امرأة أبي موسى الأشعري باب: سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی زوجہ
حدیث نمبر: 21891
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ ابْرَاهِيمَ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ، عَنِ الْقَرْثَعِ، قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ أَبُو مُوسَى صَاحَتِ امْرَأَتُهُ، فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: بَلَى ثُمَّ سَكَتَتْ، فَقِيلَ لَهَا بَعْدَ أَيِّ شَيْءٍ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَعَنَ اللهُ مَنْ حَلَقَ أَوْ خَرَقَ أَوْ سَلَقَ»ترجمہ
قرثع رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی بیماری شدید ہو گئی تو ان کی اہلیہ چیخ پڑیں۔ انہوں نے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، پھر خاموش ہو گئیں۔ بعد میں ان سے پوچھا گیا: رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس پر لعنت کرے جو (مصیبت کے وقت) بال منڈوائے، یا کپڑے پھاڑے، یا چیخے چلائے۔“