المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم معقل الأسدية باب: سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21826
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ الَّذِي أَرْسَلَ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَ: فَقَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ كَبِرْتُ وَقَدْ سَقِمْتُ، فَهَلْ عَمَلٌ يُجْزِئُ عَنِّي مِنْ حَجَّتِي؟ فَقَالَ: «عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ عَنْكِ»ترجمہ
مروان کے قاصد نے، جسے اس نے ام معقل رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا تھا، بتایا کہ ام معقل رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور بیمار عورت ہوں، کیا کوئی ایسا عمل ہے جو میری طرف سے حج کے قائم مقام ہو سکے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا تمہاری طرف سے کافی ہو گا۔“