حدیث نمبر: 21809
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ: " اخْتَصَمَا فِي الْحَامِلِ يُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، فَتَضَعُ فَقَالَتْ أُمُّ الطُّفَيْلِ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَلَا تُخْبِرُ عُمَرَ بِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ لَمَّا وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ، فَأَنْكَحَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا "
ترجمہ

سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کے درمیان اس حاملہ عورت کے بارے میں اختلاف ہوا جس کا شوہر فوت ہو جائے اور وہ بعد میں بچہ جنے۔ تو ام طفیل نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا تم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کا وہ قول نہیں بتاتے جو آپ ﷺ نے سیدہ سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے اس وقت فرمایا تھا جب انہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے چند دن بعد بچہ جنا تھا؟ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا نکاح ایک شخص سے کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21809
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 144، حدیث 347