حدیث نمبر: 21782
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ أَبِي أَعْطَانِي ابْنُ الْأَشْجَعِ كُتُبًا عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ فِيهَا عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ بِنْتِ مِلْحَانَ، قَالَتْ: كُنْتُ نَائِمَةً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مِنْهُ غَيْرُ بَعِيدَةٍ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يُسَبِّحُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «عُرِضَ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ الْبَحْرَ الْأَخْضَرَ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ "
ترجمہ

… سیدہ بنت ملحان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے قریب سو رہی تھی، آپ ﷺ بیدار ہوئے تو تسبیح پڑھ رہے تھے، تو میں نے آپ ﷺ سے پوچھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے کچھ لوگ پیش کیے گئے جو بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھ کر سبز سمندر میں سوار ہوں گے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، تو آپ ﷺ نے اللہ عزوجل سے دعا کی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21782
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 132، حدیث 320