❮
❯
حدیث نمبر: 21725
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرْ بِنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي نَخْلٍ لِي، فَقَالَ: «مَنْ غَرَسَ هَذَا النَّخْلَ، أَمُسْلِمٌ أَمْ كَافِرٌ؟» قُلْتُ: لَا بَلْ مُسْلِمٌ، فَقَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَائِرُ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ سَبُعٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ صَدَقَةً»
ترجمہ

سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں اپنے کھجور کے باغ میں تھی، تو فرمایا: ”یہ کھجور کا درخت کس نے لگایا ہے، مسلمان نے یا کافر نے؟“ میں نے کہا: نہیں، بلکہ مسلمان نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کوئی درخت لگائے، پھر اس میں سے کوئی پرندہ، انسان، درندہ یا جانور کھائے، تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21725
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 101، حدیث 263