المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعدة الجشمي باب: سیدنا جعدہ جشمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2172
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ يُقَالُ لَهُ جَعْدَةُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا عَظِيمَ الْبَطْنِ، فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ فِي بَطْنِهِ، وَقَالَ: «لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا لَكَانَ خَيْرًا لَكَ»ترجمہ
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ، جو ان کے ایک بزرگ تھے، سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک بڑے پیٹ والے آدمی کو دیکھا، تو آپ ﷺ نے اپنی انگلی اس کے پیٹ میں رکھی اور فرمایا: ”اگر یہ اس کے علاوہ کسی اور جگہ ہوتی تو تمہارے لیے بہتر ہوتی۔“