المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص باب: سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21703
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيِّ، عَنْ أُمِّ خَالِدِ بِنْتِ خَالِدٍ، قَالَتْ: " كَسَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمِيصَةً ذَاتَ أَعْلَامٍ، وَأَخَذَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا، وَيَقُولُ: سَنِيَّة " وَسنيهِ بِالْحَبَشِيَّةِ: طَيِّبٌترجمہ
سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ نے مجھے ایک دھاری دار خمیصہ پہنائی، اور اسے ہاتھ سے سہلاتے ہوئے فرماتے جاتے: سنیہ۔“ اور سنیہ حبشی زبان میں ”طیب (اچھا)“ کے معنی میں ہے۔