المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
هند بنت عتبة بن ربيعة بن عبد شمس بن عبد مناف أم معاوية من أخبارها باب: سیدہ ہند بنت عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبد مناف رضی اللہ عنہا، ام معاویہ، ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 21639
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الضَّبِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ هِنْدَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ " أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ مُمْسِكٌ، أَفَنُطْعِمُ عَبِيدَنَا مِنْ مَالِهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدہ ہند رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ابوسفیان بخیل آدمی ہے، تو کیا ہم اپنے غلاموں کو اس کے مال میں سے کھلا سکتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“