حدیث نمبر: 21629
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَالِمٍ الْحَنَّاطِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، أَنَّ ابْنَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا وِتْرًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْ مَا رَأَيْتُنَّ وَاجْعَلْنَهُ وِتْرًا فَغَسَّلْنَاهَا فَدَخَلَ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ، فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا تَحْتَ كَفَنِهَا، وَاجْعَلْنَ فِي آخِرِهِ كَافُورًا "ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ایک صاحبزادی کا انتقال ہوا تو نبی کریم ﷺ اندر تشریف لائے اور فرمایا: ”انہیں طاق مرتبہ غسل دو، تین یا پانچ، یا جتنی بار تم مناسب سمجھو، لیکن طاق ہی رکھو۔“ چنانچہ ہم نے انہیں غسل دیا، پھر آپ ﷺ اندر تشریف لائے اور اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”اسے ان کے کفن کے نیچے (بدن پر) لپیٹ دو، اور آخری مرتبہ میں کافور ملا دو۔“