حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ: تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اغْسِلْنَهَا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْ أَكْثَرَ إِنْ رَأَيْتُنَّ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَائْذَنَّنِي فَآذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ، وَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ، قَالَتْ: فَضَفَّرْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَ قُرُونٍ مُقَدِّمَتِهَا، وَقَرْنَيْهَا وَأَلْقَيْنَاهَا مِنِ خَلْفِهَا "سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادیوں میں سے ایک کا انتقال ہو گیا تو نبی کریم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”انہیں بیری کے پتوں سے غسل دو، اور طاق مرتبہ غسل دو، تین یا پانچ یا اگر مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ، اور آخری مرتبہ میں کافور ملا دو، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا۔“ وہ کہتی ہیں: جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ ﷺ کو بتا دیا، تو آپ ﷺ نے اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”اسے ان کے کفن کے نیچے (بدن پر) لپیٹ دو۔“ وہ کہتی ہیں: ہم نے ان کے سر کے بال تین لٹوں میں گوندھے، پیشانی کے بال اور دونوں طرف کی لٹیں، پھر انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا۔