❮
❯
حدیث نمبر: 21617
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَنَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ، وَاغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَائْذَنَّنِي قَالَتْ: فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ، فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ، قَالَتْ: ضَفَّرْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَ قُرُونٍ نَاصِيَتَهَا، وَقَرْنَهَا ثُمَّ أَلْقَيْنَاهُ خَلْفَهَا "
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادیوں میں سے ایک کا انتقال ہو گیا تو اللہ کے نبی ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”انہیں بیری (کے پتوں) سے غسل دو، اور طاق مرتبہ غسل دو، تین یا پانچ یا اگر مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ، اور آخری مرتبہ میں کافور ملا دو، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا۔“ وہ کہتی ہیں: جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ ﷺ کو بتا دیا، تو آپ ﷺ نے اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”اسے ان کے بدن سے ملا کر لپیٹ دو۔“ وہ کہتی ہیں: ہم نے ان کے سر کے بال تین لٹوں میں گوندھے: پیشانی کے بال اور (دونوں) اطراف کے بال، پھر انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21617
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 64، حدیث 154