حدیث نمبر: 21612
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَائِشَةَ: عِنْدَكِ شَيْءٌ تُطْعِمِينِي؟ قَالَتْ: لَا، إِلَّا مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثَتْ بِهَا إِلَيَّ نُسَيْبَةُ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ: هَاتِيهِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلِّهَا "ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھلانے کے لیے کچھ ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، سوائے اس بکری میں سے جو نسیبہ نے مجھے صدقہ میں سے بھیجی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لے آؤ، وہ اپنے محل تک پہنچ چکی ہے۔“