حدیث نمبر: 21599
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: فِي " قَوْلِهِ: {وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ} [الممتحنة: ١٢] ، قَالَتْ: مِنْهُ النَّوْحُ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَايَعْنَاهُ أَنْ لَا نَعْصِينَهُ فِي مَعْرُوفٍ يَا رَسُولَ اللهِ إِلَّا آلَ فُلَانٍ "
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”اور وہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی نہ کریں“ [سورۃ الممتحنہ: 12] کے بارے میں کہتی ہیں: اس میں نوحہ کی ممانعت بھی شامل ہے۔ میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا جب ہم نے آپ ﷺ سے بیعت کی کہ ہم نیک کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی: یا رسول اللہ! سوائے فلاں گھرانے کے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21599
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 59، حدیث 136