حدیث نمبر: 21598
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: " بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِيمَا أَمَرَنَا بِالْمَعْرُوفِ أَنْ لَا نَنُوحَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ آلَ فُلَانٍ أَسْعَدَتْنِي، فَلَنْ أُبَايِعَكَ حَتَّى أَسْعِدَهُنَّ، قَالَتْ فَأَسْعَدْتُهُنَّ، ثُمَّ بَايَعَتْهُ قَالَتْ: فَلَمْ تَفِ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرِي وَأُمُّ سُلَيْمٍ "ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، تو آپ ﷺ نے ہمیں جن نیک کاموں کا حکم دیا ان میں یہ بھی تھا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔ ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں گھرانے نے نوحے میں میری مدد کی تھی، میں آپ سے اس وقت تک بیعت نہیں کروں گی جب تک میں ان کی مدد نہ کر دوں۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: چنانچہ میں نے ان کی مدد کی، پھر آپ ﷺ سے بیعت کی۔ میرے اور ام سلیم کے سوا ہم میں سے کسی عورت نے اس عہد کو پورا نہیں کیا۔