المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
نويلة بنت مسلم باب: سیدہ نویلہ بنت مسلم رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21545
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّقَطِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ نُوَيْلَةَ بِنْتِ مُسْلِمٍ، قَالَتْ: " صَلَّيْنَا الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ فِي مَسْجِدِ بَنِي حَارِثَةَ، فَاسْتَقْبَلَنَا مَسْجِدَ إِيلِيَاءَ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ جَاءَنَا مَنْ يُحَدِّثُنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ فَتَحَوَّلَ الرِّجَالُ مَكَانَ النِّسَاءِ وَالنِّسَاءُ مَكَانَ الرِّجَالِ فَصَلَّيْنَا السَّجْدَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ وَنَحْنُ مُسْتَقْبِلُونَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أُولَئِكَ رِجَالٌ آمَنُوا بِالْغَيْبِ»ترجمہ
ابراہیم بن جعفر رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنی دادی ام نویلہ بنت مسلم رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: ہم نے بنو حارثہ کی مسجد میں ظہر یا عصر کی نماز پڑھی، تو ہم بیت المقدس کی طرف رخ کیے ہوئے تھے، ہم نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر ہمارے پاس ایک شخص آیا اور اس نے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت الحرام کی طرف رخ کر لیا ہے، تو مردوں نے عورتوں کی جگہ لے لی اور عورتوں نے مردوں کی جگہ لے لی، تو ہم نے باقی دو سجدے (رکعتیں) بیت الحرام کی طرف رخ کر کے پڑھیں۔ بنو حارثہ کے ایک آدمی نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہی وہ لوگ ہیں جو غیب پر ایمان لائے۔“