المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2149–2158) باب: (احادیث 2149 تا 2158)
حدیث نمبر: 2150
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّا ذَاهِبُونَ غَدًا إِلَى الْيَهُودِ فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَسَلَّمُوا عَلَيْكُمْ، فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ " فَلَقِينَاهُمْ وَسَلَّمُوا عَلَيْنَا فَقُلْنَا: وَعَلَيْكُمْ "ترجمہ
سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم کل یہودیوں کے پاس جا رہے ہیں، جب تم ان سے ملو اور وہ تمہیں سلام کریں تو کہنا: وعلیکم۔“ چنانچہ ہماری ان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ہمیں سلام کیا تو ہم نے کہا: ”وعلیکم۔“