المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن أم الفضل بنت الحارث باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل نے جو سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 21491
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا خَلِيفَةُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً وَعِنْدِي امْرَأَةٌ أُخْرَى فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتِ الْحُدْثَى، فَقَالَ: «لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ، وَلَا الْإِمْلَاجَتَانِ»ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے اور میرے پاس ایک اور بیوی بھی ہے، تو اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے نئی بیوی کو دودھ پلایا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک بار یا دو بار دودھ پلانے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“